توجہ مانگتا پاکستان
لوڈشیڈنگ، پانی کا مسئلہ، خسرہ، ڈینگی اور دیگر بیماریاں، آئے دن بم دھماکے، بلندی سے پستی کی
جانب گرتا، مسائل میں گھرا ہوا پاکستان !!!
یہ تمام وہ مسائل ہیں جن کے بارے میں ہم سب بہت پڑھ
چکے ، بہت لکھ چکے اور بہت بول چکے ۔ یہ سب معمولی نہیں بہت اہم مسائل ہیں۔جن پر
توجہ کیا جانا بہت ضروری ہے۔ جاب کا مسئلہ کوئی ڈھکا چھپا مسئلہ نہیں، پانی کی کمی
، قحط زدہ علاقے اور اندھیرے میں ڈوبے بڑے شہر ان سب سے ہم ناواقف نہیں۔مگر چند
لمحوں کے لئے اپنے آپ کو ان مسائل کے سخت حصار سے باہر نکال کر دوسری اہم جگہ توجہ مرکوز کرنا بھی ضروری ہے جن
پر ہمارے مستقبل کا دارو مدار ہے۔یعنی الیکشن میں صحیح اور اہل امیدوار کو ووٹ دے
کرآنے والے پانچ سالوں کے لئے
پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنا ۔
یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ کسی ایسے امیدوار کا
انتخاب کرے جو پاکستان کو ان مسائل سے نکال کر کامیابی کی طرف لے جائے یا پھر ایسا امیدوار جو اس ملک کو مزید مسائل کی دلدل میں پھنسادے۔
عوام حکومت سے تو بری طرح مایوس ہو ہی چکی مگرامید کی
کرن صرف ایک طرف سے نظر آتی تھی اور وہ تھا پاکستان کا نظامِ انصاف یعنی پاکستان
کی عدالتیں کہ یہاں سے انصاف ضرور ملے گا مگر عوام کے علم میں یہ بات آچکی ہے کہ
سارے اداروں کے ساتھ ساتھ عدالتِ عظمی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی کرپٹ
عناصر گھس چکے ہیں۔جس کے بعد عوام کو کسی
ادارے سے صحیح فیصلے کی امید باقی نہیں رہی اور عوام اس شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ
آخر اعتبار کیا جائے تو کس پر ؟
آخر کون ہے جو ہمارے حالات درست کرے گا ؟
کون ہے جو ہمیں اس قتل و غارت سے بچائے گا ؟
آخر کون ہے وہ جو پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے گا
؟

No comments:
Post a Comment